پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان ہاکی کی تاریخ میں ’’عرفیت‘‘ کا رواج عام

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان ہاکی کی تاریخ میں ”عرفیت“ کا رواج عام ہے، شہباز سینئر کو”لاڈا“، طاہر زمان ”صابا“ اور انجم سعید کو ”مرشد“ کہہ کر پکارا جاتا ہے،موجودہ کپتان محمد عمران ”مانی“ کے نک نیم سے معروف ہیں جبکہ شکیل عباسی کو ”شیرا “ کہا جاتا ہے۔لاڈا، گوگا، مرشد، صابا، ٹ±ھوواں، لاٹو، پنچایتی حقہ، شیرا، جانی یہ ہماری پنجابی فلموں کے نام نہیں بلکہ اپنے کھیل کے ذریعے دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرانے والے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کے نک نیم ہیں۔ ”ایکسپریس“ کو مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق قومی کھیل سے عالمی سطح پر پہچان بنانے والے پلیئرز کی عرفیت بھی خاصی دلچسپ ہیں، ماضی کی طرح اب بھی ان کھلاڑیوں کو اصل کے بجائے نک نیم سے ہی پکارا جاتا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے موجودہ سیکریٹری شہباز احمد سینئر کے گھر والے اور قریبی دوست انھیں ”لاڈا“ کہتے ہیں،1994 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان خود بھی اپنا تعارف شہباز کے بجائے لاڈا کے نام سے ہی کراتے ہیں۔ ایسوسی ایٹ سیکریٹری انجم سعید کو ان کے چاہنے والے ”مرشد“ کے نام سے بلاتے ہیں، پی ایچ ایف کے سابق سیکریٹری نے اپنے ٹیبل پر مرشد کی تصویر رکھی ہوتی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ان کی فوٹو کا دیدار نہیں کریں تو دن اچھا نہیں گزرتا۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا نک نیم ”صابا“ ہے، 2008 اولمپکس کے کوچ نوید عالم ”وی ڈی“ کے نام سے مشہور ہیں۔
سابق کپتان حنیف خان کو ”اجی بھائی“ کے نام سے بلایا جاتا رہا ہے۔ انٹرنیشنل کھلاڑی محمد رشید کا نک نیم، رشید ٹ±ھوواں ہے۔ سابق قومی کوچ دانش کلیم ”گوگا“، سابق کپتان محمد ندیم اینڈی، محمد عثمان ”جانی“،خواجہ جنید ”جنی بھائی“، ذیشان اشرف ”شانی“، موجودہ کپتان محمد عمران ”مانی“ اور شکیل عباسی ”شیرا“ کی عرفیت سے معروف ہیں، سابق گول کیپر سلمان اکبر ”صلو بھائی“، عرفان سینئر ”فانا“، کامران اشرف ”کامی“، سابق گول کیپر منصور احمد ”پنٹو“، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اجمل خان ”اجی“، ایسوسی ایٹ سیکریٹری حبیب الرحمان ”چھتی36“، کرنل ظفر احمد خان”کرنل ظفری“ اور بریگیڈیئر حمید، ”بریگیڈیئر حمیدی“ کے نام سے مشہور ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…