پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور چین کا سپورٹس کے شعبہ میں تعاون پر اتفاق،چائنہ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک) بھارت کے حیلے بہانوں کاحل نکل آیا،پاکستان کاعظیم دوست کھیل کے میدان کرنے بھی میدان میں آگیا۔پاکستان اور چین نے سپورٹس کے شعبہ میں تعاون پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کی ٹیمیں جلد ایک دوسرے ممالک کا دورہ کریگی، چین نے سپورٹس سٹی کے ڈیزائن، تعمیر اور دیگر تکنیکی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔اس بات کا فیصلہ ہفتہ کو سپورٹس بورڈ پنجاب میں صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان اور چینی کونسل جنرل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت نوجوان ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کریں گے، چین کی ریجنل اور نیشنل ٹیمیں اگلے برس پاکستان آکر کھیلیں گی ،چین کے کوچز پاکستان کے کوچز کو تربیت دیں گے۔اس سلسلہ میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، چینی کونسل جنرل نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کا سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول پاکستانی قوم کا فخر ہے، سپورٹس کے شعبہ میں بھی بھرپور تعاون کریں گے۔اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے مہمانوں کو سپورٹس کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی کونسل جنرل نے کہا ہے کہ چین اقتصادی راہداری او ردیگر انرجی کے میگا منصوبوں میں تعاون کررہا ہے، چین پاکستان میں انرجی کے شعبہ میں 64 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، چین کی ہاکی ٹیم پاکستان آکر سیریز کھیلے گی، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے بہت متاثر کیا ہے،یہ پوری پاکستانی قوم کا فخر ہے۔صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاک چین دوستی دنیا کے ممالک کیلئے مثال ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے سے ہر شعبہ میں بھرپور تعاون کررہے ہیں، سپورٹس کے شعبہ میں چین کے تجربے سے استعفادہ کریں گے، ہمارے کوچز چین جاکر تربیت حاصل کریں گے اوراگلے برس چین کی مختلف کھیلوں کی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کا سپورٹس کے شعبہ کے میدان میں انتہائی بڑا مقام ہے، ہمارے کھلاڑی سپورٹس میں چین کے تجربے سے استعفادہ کرسکےں گے، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور،چین کے ڈپٹی کونسل جنرل وانگ پکس اورکونسل چیئرپرسن زینگ بھی موجود تھے۔چین کے وفدنے نیشنل ہاکی سٹیڈیم، جمنیزیم ہال کا بھی دورہ کیا، صوبائی وزیرکھیل رانا مشہود احمد خان کے ساتھ وفد نے لاہور ٹورازم بس کا بھی دورہ کیا اور پنجاب گورنمنٹ کے اقدامات کو سراہا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…