ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

بھارت میں میچ فکسنگ کا ناسور ڈومیسٹک لیگ تک پھیل گیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) میچ فکسنگ کا ناسور بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ لیگ تک پھیل گیا، سینئرز سے متاثر ہوکرجونیئرز بھی غلط کام کرنے لگے،’ فکسڈ میچ ‘ سے ممبئی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونے والے معروف ٹورنامنٹ کنگا لیگ کی ساکھ داﺅ پر لگ گئی۔ڈویڑن ’ اے ‘ میں 2 ٹیموں نے لوئر ڈویڑن میں تنزلی سے بچنے کیلیے ’فکسڈ میچ‘ کھیلا، ایم سی اے کے سیکریٹری جیا شیٹی نے کرناٹکا اسپورٹنگ ایسوسی ایشن اور سیانتھ اسپورٹس کلب کو خط ارسال کردیے،انھوں نے مسلم یونائیٹڈ اور اپولو کے درمیان منعقدہ میچ کو ٹورنامنٹ کیلیے بدنامی کا سبب قرار دیا، اپولو کلب کے منیجرسلاکشن کلکرنی کی جانب سے میچ میں صرف 8 پلیئرز کو میدان میں اتارنا بھی تنازع کا سبب بنا، یہ میچ 8 نومبر کو مکمل ہوا۔جس میں مسلم یونائیٹڈ نے 288 رنز بنائے، اپولوکی ٹیم پہلی باری میں 88 رنز پر ڈھیر ہوئی جب کہ دوسری کاوش میں وہ 86 تک محدود رہی، مسلم یونائیٹڈ نے مقابلہ اننگز سے جیت کر اہم پوائنٹس حاصل کیے، اس کی وجہ سے وہ ’ بی ‘ ڈویڑن میں تنزلی سے بچ گئی، اپولو نے پہلے ہی فرسٹ ڈویڑن میں اپنی پوزیشن مستحکم بنا لی تھی، یہ معاملہ اب کنگا لیگ کمیٹی اور مینجنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوگا جو اس پر ا?ئندہ کی کارروائی کا فیصلہ کرے گی، دوسری جانب ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری اور اپولو ٹیم کے منیجر سلاکشن کلکرنی نے الزامات کو مستردکردیا۔
انھوں نے کہا کہ میں نے پوری ٹیم ہی میدان میں اتاری تھی لیکن 2پلیئرز انکت شاستری اور سنیل یادیو دوران میچ بیمار ہو گئے، میں بھی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے گراﺅنڈ میں نہیں ا?سکا تھا، کرکٹ میں ایسا ہوجاتا ہے، ادھر میچ ا?بزور وشواس نیوریکر نے ایم سی اے کو ارسال کردہ اپنی رپورٹ میں لکھاکہ اپولو ٹیم کے بیٹسمینوں کا موڈ وکٹ پر تادیر قیام اور بڑے شاٹس کھیلنے کا نہیں تھا۔
واضح رہے کہ ٹیم دوسری اننگز میں 16 اوورز میں محض ایک گھنٹے کے دوران86رنز بناکرا?ﺅٹ ہوگئی تھی، میچ ا?بزرور نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی لکھاکہ انجرڈ بتائے گئے سنیل اور شاستری بھی دوران میچ پویلین میں بیٹھے رہے تھے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق یہ تو صرف ایک میچ کا ذکر ہے فکسنگ ب±ری طرح بھارتی کرکٹ میں پھیل چکی، سینئرز کو دیکھ کر اب جونیئرز بھی اسے غلط نہیں سمجھتے، واضح رہے کہ ا?ئی پی ایل اسکینڈل نے بھارت کا امیج سخت متاثر کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…