ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

پاک انگلینڈ چوتھے اورآخری میچ میں سٹے بازوں نے اربوں روپے داﺅپرلگادیئے

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(آن لائن)پاک انگلینڈون ڈے سیریزکے چوتھے اورآخری میچ میں سٹے بازوں نے اربوں روپے داو¿پرلگادیئے ،میچ جیتنے کیلئے انگلینڈکی ٹیم فیورٹ ہونے کی وجہ سے ان کاریٹ بہت زیادہ رہا،تاہم اس کے باوجودجواریوں نے انگلینڈکی جیت پرزیادہ جوالگایا۔آن لائن کوموصولہ اطلاعات کے مطابق چوتھے دن کاریٹ20/22رکھاگیاجس کے مطابق پاکستان کی جیت پر22ہزارروپے لگانے والے کوپاکستان کی جیت کی صورت میں ایک لاکھ ملیں گے ،جبکہ انگلینڈکی جیت ایک لاکھ روپے کاجواکھیلنے والے کوصرف20ہزارروپے ملیں گے ۔چوتھے ون ڈے کے موقع پرانگلینڈکی جانب سے 355رنزکے جواب میں پاکستان کی ٹیم کی دھواں داربیٹنگ نے انگلینڈکی جیت پراربوں روپے کاجوالگانے والوں کاشدیدپریشانی سے دوچارکردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اورانگلینڈکے مابین تیسرے ون ڈے فکس ہونے کے بارے میں بھی شکوک وشبہات کے بعدآئی سی سی نے تحقیقات شروع کردی ہیں ،تیسرے ون ڈے کے بارے میں برطانوی اخبارنے پاکستانی کھلاڑیوں کے پے درپے آو¿ٹ ہونے پرمیچ فکسنگ کے الزامات عائدکئے گئے جس کے بارے میں آئی سی سی کاانٹی کرپشن یونٹ تحقیقات جلد شروع کریگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…