پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(نیوز ڈیسک)پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل منگل کو شارجہ میں کھیلا جائے گاجب کہ کپتان اظہرعلی کو سیریز میں برتری کے ساتھ ٹیم کمبی نیشن کو درست کرنے کا چیلنج بھی درپیش ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ون ڈے میچزکی سیریز 1۔1 سے برابر اور دونوں ہی ٹیمیں اپنی برتری ثابت کرنے کیلیے کافی پْراعتماد ہیں، میزبان کو سیریز میں کامیابی کے ساتھ کمبی نیشن کو بھی درست کرنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے، اب تک ہونے والے 2 مقابلوں میں الگ اوپننگ جوڑیاں میدان میں اتاری گئیں، بلال آصف اور بابر اعظم میں سے کوئی بھی ٹاپ آرڈر پر اظہر علی کے ساتھ مل کر بڑی شراکت نہیں بنا پایا۔اگراحمد شہزاد کو میدان میں اترنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے تو یہ گرین شرٹس کی جانب سے تیسرے مقابلے کی تیسری اوپننگ جوڑی ہوگی۔ پہلے ون ڈے میں سنچری سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد حفیظ گذشتہ مقابلے میں صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے جس سے میچ پر انگلش گرفت مضبوط ہوئی۔ پاکستان کیلیے اس وقت تشویش کا بڑا سبب لیگ اسپنر یاسر شاہ کی عدم دستیابی ہے، وہ اتوار کو پریکٹس کے دوران گھٹنے کی تکلیف کا شکارہوگئے تھے۔اگرچہ دوسرے ون ڈے میں بغیر کسی وکٹ کیلیے انھیں 70 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی تاہم شارجہ میں ان کی کمی شدت سے محسوس ہوگی،یہاں مقابلہ اسی سلو وکٹ پر ہوگا جس پر دونوں ٹیموں میں تیسرا ٹیسٹ کھیلا گیا تھا، یاسر کی جگہ ظفر گوہر کی ون ڈے کرکٹ میں انٹری ہوگی جو بیٹ کے ساتھ بھی کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں، توجہ کا مرکز شعیب ملک ہوں گے۔جنھوں نے تیسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا تھا، انھیں اپنی 150 ون ڈے وکٹیں مکمل کرنے کیلیے مزید ایک شکار درکار ہے۔ کپتان اظہرعلی نے کہاکہ ہم جس انداز میں دوسرامیچ کھیلے اس طرح کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی، ہمیں جارحانہ انداز اپنانا ہوگا، کامیابی کیلیے انتہائی مثبت کرکٹ کھیلنا ضروری ہے۔ادھر انگلینڈ کی جانب سے فاتح الیون میں تبدیلی کا امکان بہت کم ہے، سب سے زیادہ پریشان جوئے روٹ ہیں جو ٹاپ ون ڈے بیٹسمین ہونے کے باوجود گذشتہ دونوں مقابلوں میں جدوجہد کرتے دکھائی دیے، اس بار وہ تلافی کے خواہاں ہیں، انھیں رواں برس تمام فارمیٹس میں رنز کی تعداد 2000 تک پہنچانے کیلیے صرف تین رنز مزید درکار ہیں۔ یہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر شارجہ اسٹیڈیم پر کھیلا جانے والا 219 واں ون ڈے انٹرنیشنل ہوگا،انگلش ٹیم یہاں1999 کے بعد پہلی مرتبہ ایک روزہ میچ کھیل رہی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…