ابو ظہبی(نیوزڈیسک) ابوظہبی میں پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے انگلینڈکوشکست دے دی ۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 217 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی اور بلال آصف اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے دونوں بالترتیب 8 اور 2 رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔اس سے قبل انگلش قائد این مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 50ویں اوور میں 216 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر جیسن رائے محمد عرفان کی گیند پرکلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد دوسرے اوور میں 7 کے مجموعی اسکور پرجوئے روٹ محمد انور کا شکار بنے، شدید دباؤ کا شکار انگلش ٹیم نے ابھی سنبھلنے کی کوشش ہی کی تھی کی انورعلی کے دوسرے اوور میں الیکس ہیل 10 رنز بنانے کے بعد یونس خان کو کیچ دے بیٹھے۔چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان این مورگن اور جیمز ٹیلرنے 133 قیمتی رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموع147 تک پہنچا تو مورگن 76 رنز بنا کر شعیب ملک کا شکار بن گئے جب کہ ایک رنز کے اضافے کے بعد نئے آنے والے بلے باز جوز بٹلر بھی ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، کپتان کے جانے کے بعد ٹیلر کی ہمت بھی جواب دے گئی وہ 60 رنز پر شعیب ملک کے ہاتھوں آوٹ ہوئے جب کہ بٹلر ایک، معین علی 7، عادل رشید 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تاہم کرس ووس اور ڈیوڈ ویلی نے آٹھویں وکٹ کے لیے 31 رنز بنائے اس دوران ویلی 13 رنز بناکرآوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 3 ، انور علی، شعیب ملک نے 2،2 جب کہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
چین جائیں
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع



















































