لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈکے انجرڈ پلیئراسٹیون فن کو راہ چلتے ہوئے موبائل استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، 6 فٹ 6 انچ لمبے فن ایک اسٹریٹ سائن بورڈ سے جا ٹکرائے جس سے ان کا ماتھا زخمی ہوگیا۔فن نے بہتے ہوئے خون کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ راہ چلتے ہوئے کبھی بھی موبائل استعمال نہیں کرنا چاہیے ورنہ انجام ایسا بھی ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کے دوران اسٹریس انجری کا شکار ہونے کے بعد وہ وطن واپس لوٹ گئے تھے۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



















































