اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ؛ محمد حفیظ کیرئیر کے بہترین درجے پر پہنچ گئے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے شارجہ ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق یاسر شاہ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ محمد حفیظ اپنے کیرئیر کے بہترین درجے پر پہنچ گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جوئے روٹ کے 2 درجے تنزلی کے باعث بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں جب کہ جبوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈویلیئر دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ جوئے روٹ 2 درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ یونس خان اور اسد شفیق بھی ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب چھٹی اور بارہویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد حفیظ اپنے کیرئیر کی بہترین 24 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں انگلنڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل محمد حفیظ 33 ویں پوزیشن پر تھے اور سیریز میں مجموعی طور پر 79 پوائنٹس حاصل کر کے 9 درجے ترقی پائی۔اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹنگ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس کے باعث انھیں 15 درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ بولنگ میں انھوں نے 57 پوائنٹس درجے ترقی کی اور 44 ویں پوزیشن پر اپنے کیرئیر کو خیر باد کہا۔ دوسری جانب پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ میں اپنی 10 ویں پوزیشن برقرار رکھی اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ٹیم کو 9 برس بعد دوسری پوزیشن پر لے آئے۔بولنگ میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین بدستور پہلے درجے پر براجمان ہیں جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن شارجہ ٹیسٹ میں 6 وکٹیں لے کر 22 پوائنٹس حاصل کر کے یاسر شاہ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گئے۔ یاسر شاہ نے شارجہ ٹیسٹ میں 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے 19 پوائنٹس حاصل کئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے پوائنٹس کی تعداد 846 ہو گئی ہے جب کہ پہلی پوزیشن پر موجود جنوبی افریقی اسٹین گن دونوں ان دونوں سے 59 پوائنٹس آ گے ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…