جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں دیگر ممالک کی ٹیموں میں شامل مسلمان کرکٹر بھی محفوظ نہیں

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بھارت میں بڑھتی ہوئی تعصب پسندی اور اشتعال انگیزی نے پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر کو بھی نہ بخشا اور انتظامیہ نے ان کے ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔بھارت میں بڑھتی ہندو انتہا پسندی نے جہاں بھارتی مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا جینا دوبھر کردیا ہے وہیں بھارت میں مقیم غیر ملکی بھی اس انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھتے نظر آتے ہیں ہے جس کی وجہ سے مودی سرکار دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کے خوف کی وجہ سے بھارت کے دورے پر آئی جنوبی افریقا کی ٹیم انتظامیہ نے ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد کھلاڑی عمران طاہر پر ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں کمرے میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں جب کہ عمران طاہر کو بعض تاریخی مقامات کی سیر پر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران طاہر کو اس حوالے سے کس بھی قسم کی کوئی ہدایات جاری نہیں کی تاہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران طاہر اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ ممبئی میں مختلف مقامات اور حاجی علی کی درگاہ پر جانا چاہتے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…