اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

یونس خان نے ایک ساتھ متعددریکارڈ توڑ ڈالے،پی سی بی کا انعام

datetime 25  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ،دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے کے بعد یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست شامل ہو گئے ہیں۔یونس خان نے دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف 31 ویں سنچری اسکور کر کے نہ صرف آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور ویسٹ انڈیز کے چندرپال کو پیچھے چھوڑا بلکہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔یونس خان واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جو اس فہرست میں شامل ہیں۔ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے اور ان کی سنچریوں کی تعداد 51 ہے۔ جنوبی افریقہ کے جیکس کیلس 45 سنچریوں کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 41 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔2000 میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے یونس خان اب تک 103 ٹیسٹ میچوں میں 54 سے زائد کی اوسط سے 31 سنچریاں اور 9 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے مایہ نازبلے باز یونس خان کو 9ہزار رنزمکمل کرکے پہلے پاکستانی بلے بازکا ریکارڈ قائم کرنے پر اعلان کردہ10لاکھ روپے انعام کا چیک دیا۔پی سی بی نے جاویدمیاں دادکے زیادہ رنزکاپاکستانی ریکارڈتوڑنے پریونس خان کے لئے دس لاکھ روپے انعام کااعلان کیاتھا۔چیئرمین پی سی بی اس وقت اہلیہ کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے 9ہزار رنزکا سنگ میل عبورکرنے پر یونس خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں9ہزار رنزکاسنگ میل عبورکرنے والے پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے 14ویں بلے باز بن گئے ہیں۔اہم کارنامہ انجام دینے پر نہ صرف تماشائیوں بلکہ پویلین میں موجود تمام پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے کھڑے ہوکر ا±نہیں داد دی اور پویلین واپسی پرکھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر یونس خان نے میدا ن میں سجدہ ریز کرکے اللہ تعالی کا شکربھی اداکیا۔واضح رہے کہ یونس خان نے کیریئرکے9ہزار رنزاپنے 103ویں ٹیسٹ کی184ویں اننگزکے دوران مکمل کئے ہیں،ان میچوں میں انہوں نے 54.30کی شاندار اوسط سے رنز بھی کئے ہیں۔یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف ایک ہزار رنز مکمل کے ایک اورریکارڈبھی قائم کیا ۔ دبئی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے یونس خان نے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کے ایک ہزار رنز مکمل کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ۔یونس خان نے یہ اعزاز 12ویں ٹیسٹ کی 22 ویں اننگز میں حاصل کیا۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ 7 ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔یونس خان انگلینڈ کے خلاف 5 ففٹیز اور 2 سنچریزبھی بنا چکے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…