ممبئی (نیوز ڈیسک) وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ کل چنائی میں شیڈول ون ڈے میں کمنٹری کے لیے ممبئی سے روانگی سے قبل بھارتی میڈیا کے سوال کے جواب میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی پاکستان واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ،ممبئی میں کمنٹری کے سوال پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ اس سوال کا کوئی جواب نہیں دینا چاہتے ہیں۔سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا وہ وطن واپسی کا فیصلہ حالات دیکھ کر کریں گے۔