اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مودی سرکار اپنے ہی گھر میں لرز اٹھی ،راجکوٹ میں تیسرے ون ڈے سے پہلے موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجکوٹ(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے موقعے پر پٹیل برادری کے احتجاج کے اعلان پر موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کو بند کر دیا گیا ہے۔اتوار کو راجکوٹ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کھیلا جانا ہے۔تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن کا مطالبہ کرنے والی پٹیل برادری کے نوجوان رہنما ہاردک پٹیل نے میچ کے دوران سٹیڈیم میں احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے۔بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق راجکوٹ ضلع کے کلکٹر منیشا چندرا کا کہنا ہے کہ’ سنیچر کی رات 10 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔‘’اس کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنا، افواہوں کو روکنا اور بین الاقوامی کرکٹ میچ میں کسی خلل کو روکنا ہے۔‘دوسری جانب پٹیل برادری کے نوجوان رہنما ہاردک پٹیل نے بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا راستہ روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی برادری کے لوگوں کے پاس میچ کے ٹکٹ ہیں اور وہ سٹیڈیم میں داخل ہوں گے۔ہاردک پٹیل کے ایک قریبی ساتھی دنیش پٹیل کے مطابق ان کی برادری کے لوگ میچ دیکھنے جائیں گے اور اگر انھیں روکا گیا تو ریاست کی حکومت کو ہماری برادری کے غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔انھوں نے پٹیل برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ میچ کے دوران بڑی تعداد میں موجودگی کو یقنی بنائیں تاکہ حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے۔حکومت نے پٹیل برادری کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سٹیڈیم کو قلعے میں تبدیل کر دیا ہے اور سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ہاردک نے 25 اگست کو ریاستی دارالحکومت احمد آباد میں ایک بہت بڑی ریلی کی تھی جس میں تشدد کے واقعات بھی رونما ہوئے تھے اور اس کے بعد بھی انھیں حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔اس واقعے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…