ابو ظہبی(آن لائن) قومی ٹیم کے آل راو¿نڈر شعیب ملک ابوظہبی میں جاری پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ابو ظہبی ٹیسٹ میں شعیب ملک 201 رنز بنا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے تیسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔ شعیب ملک سے قبل یہ ریکارڈ ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس کے پاس تھا۔قبل ازیں شعیب ملک نے 174 رنز کا ہندسہ عبور کر کے نہ صرف یونس خان کو پیچھے چھوڑا بلکہ وہ انگلش ٹیم کے خلاف ایک اننگز میں زیادہ رنز بنانے والی فہرست میں تیسری پوزینش پر آ گئے۔گرین شرٹس کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس کے پاس ہے، انھوں نے 1971 میں برمنگھم میں انگلینڈکے خلاف 274 رنز کی یادگار اننگز کھیلی جب کہ دوسرا نمبر بھی ظہیر عباس کا ہی ہے جس میں انھوں نے اوول کے گراو¿نڈ میں 240 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز میں سب سے زیاد رنز بنانے والی فہرست میں تیسرے نمبر پر شعیب ملک سے قبل یونس خان تھے جن کا اسکور 173 رنز تھا۔ شعیب ملک کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ تاحال جاری ہے۔
شعیب ملک نے انگلینڈ کیخلاف ڈبل سنچری بنالی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی فہرست جاری، سنگاپور کا پہلا نمبر، پاکستان کی حیرت انگیز پوزیشن
-
آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
چودھری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر بول پڑے
-
جمائمہ کے ’دوسرے شوہر کیمرون ‘کون ہیں؟ دونوں کی ملاقات کیسےہوئی؟ اہم تفصیلات منظرعام پر
-
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
راولپنڈی،خاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کو اغوا کرنے والا ہوٹل منیجر گرفتار، بچی بازیاب
-
پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن اور تجدید کیلئے نئی شرائط عائد
-
راولپنڈی سے بھارتی شہری گرفتار، پاکستانی کرنسی بھی برآمد
-
سونے کے بعد چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑی کمی
-
چینی کمپنی ’’ہان گینگ ٹریڈ کمپنی‘‘ کاپاکستان میں اپنا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
-
پہلی سے پانچویں جماعت تک نیا تعلیمی نصاب نافذ کرنے کا فیصلہ
-
جمائما خان کو نیا پیار مل گیا؟ برطانوی میڈیا کا منگنی کادعویٰ



















































