پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

بورڈ نے ریکارڈ ساز یونس خان کو خالی مبارکباد پر ٹرخا دیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پی سی بی نے ریکارڈ ساز یونس خان کو خالی مبارکباد پر ٹرخا دیا، انعام سے نوازنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق یونس خان نے آف سپنر معین علی کو چھکا جڑ کر جاوید میانداد کا پاکستان کیلیے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا لیکن اس سنگ میل کو عبور کرنے پر پی سی بی کی جانب سے کسی انعام کا اعلان کرنے کے بجائے صرف مبارکباد اور چند تعریفی جملوں کو کافی خیال کیا گیا ہے۔
دورہ سری لنکا مکمل ہونے کے بعد ہی اس بات کا قوی امکان تھا کہ یونس خان انگلینڈ کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ میں یہ کارنامہ سرانجام دے دینگے تاہم بورڈ کی طرف سے پذیرائی کیلیے کوئی خصوصی پروگرام تشکیل دینے یا اپنے طور پر انعامی رقم طے کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔
نمائندہ ”ایکسپریس“ کے استفسار پر حکام کا کہنا تھا کہ سینئر بیٹسمین کیلیے انعام کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا جو پیغام جاری کیا گیا اس میں کہا گیاکہ یونس خان پاکستان کرکٹ کے شاندار سفیر ہیں۔ انھوں نے ریکارڈزکے ڈھیر لگادیے جو پوری قوم کیلیے بڑے فخر کی بات ہے، انھیں 22سال کے طویل عرصے بعد جاوید میانداد کا سب سے زیادہ رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید ہے کہ اسی انداز میں ملک کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمدنے بھی سینئر بیٹسمین کو سراہا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…