پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی کرکٹرز پر دولت کی بارش کرنے کو تیار

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آئی سی سی نے نئے سال میں کرکٹرزپر دولت کی بارش کرنے کی تیاریاں کرلیں۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں،2016سے 2023تک کے عرصے میں ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں، مینز اور ویمنز ایونٹس کیلیے انعامی رقم میں 65ملین ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی بدولت کرکٹرز کو گذشتہ 8سال کی نسبت 41فیصد زیادہ رقم ہاتھ لگے گی۔ہرسال آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم کیلیے انعام کی رقم بھی دگنی کردی گئی، یکم اپریل تک کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹاپ پر رہنے والا ملک اب 5لاکھ کے بجائے 10 لاکھ ڈالر حاصل کرے گا،”بگ تھری“ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سوا دیگر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ملکوں کیلیے 70 ملین ڈالر کا فنڈ الگ سے رکھا گیا ہے۔
ایسوسی ایٹ اور الحاق رکھنے والے ملکوں کیلیے فنڈز 125 سے بڑھا کر 208ملین کردیئے گئے ہیں، ویمنز آئی سی سی ایونٹس کے دوران کرکٹرز کی انعامی رقم میں 5 گنا اضافہ کیا گیا ہے، ان کے ہاتھ 4.4ملین ڈالرز لگیں گے۔آئندہ سال انڈر 19ورلڈکپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ بی سی بی حکومت کیساتھ مل کر اس نوعیت کے سیکیورٹی انتظامات کریگا جس کا اطمینان آئی سی سی کے ایڈوائزر کرینگے۔
انگلینڈ میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2017کے فارمیٹ میں تبدیلی کی بھی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں امپائرز کی جانب سے درست فیصلوں کی بہترین شرح 95.2فیصد رہنے کو خوش آئند قرار دیا گیا، غیر قانونی بولنگ ایکشن کیخلاف اب تک کی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…