منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

یونس کے ریکارڈ بنانے پر بے انتہاخوشی ہے، میانداد

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے یونس خان کے ہاتھوں اپنا ملکی ریکارڈ ٹوٹ جانے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونس نے ٹیسٹ میں رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرکے میرا قائم کردہ 22 سال پرانا ریکارڈ توڑا ہے اس پر بے حد خوش ہوں۔جاوید میانداد نے کہا کہ یونس ایک عظیم بیٹسمین ہے جوکھیل کے تمام رموز سے آگاہ ہے، وہ ہمیشہ بہتر سے بہتر کے لیے کوشاں رہتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ نام ہی ریکارڈز بننے اور بنانے کا ہے، میری تمنا اورخواہش ہے کہ یونس خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں 10 ہزار رنز جوڑنے والا پہلا بیٹسمین بھی بنے، اگریونس کی فٹنس برقرار رہی تو وہ اس سنگ میل کو عبور کرنے کا کارنامہ بھی انجام دینے میں کامیاب ہوجائے گا۔اپنے دور کے عظیم بیٹسمین اورسابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا کہ ریکارڈ ساز ہونے کے ناطے یونس خان نے جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی توڑ دالا، اس بات کی مجھے خوشی ہے لیکن اسے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں10ہزار رنز اسکور کرتے دیکھ کر مجھے زیادہ مسرت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ یونس خان اس وقت مکمل طور پر فٹ اور اس کی ایک سے ڈیڑھ برس کی کرکٹ ابھی باقی ہے، اگر اس کی راہ میں روڑے نہ اٹکائے گئے تو وہ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈبھی قائم کردے گا،سینئر کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا جائے، ا نھوں نے کہا کہ یونس کا ریکارڈ بھی توڑا جاسکتا ہے لیکن اس کے لیے بہت ہمت اور حوصلہ کے ساتھ مستقل مزاجی درکار ہے، قومی ٹیم میں حفیظ، اظہر علی اور اسد شفیق جیسے کھلاڑی موجود ہیں جو نیا ریکارڈ بناسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…