پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

گورے جواریوں نے یاسر شاہ کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(آن لائن) انگلش بک میکرز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے وائٹ واش پر پیسے لگائے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ یاسر کی غیر موجودگی سے پہلے ٹیسٹ میچ پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ میچ میں پاکستان کی فتح کا بھاو¿ 6/5 تھا جبکہ انگلینڈ کی فتح اور ڈرا دونوں کا ریٹ 9/4 تھا اور یہ اعدادوشمار میچ شروع ہونے کے بعد بھی تبدیل نہیں ہوئے۔ریوپرٹ ایڈمز کے ترجمان ولیم ہل نے کہا ہے کہ اگلے ٹیسٹ میں یاسر واپس آجائینگے ، اگر ریٹ کوئی کمی بیشی ہوتی ہے تو اس کا دارومدار میچ میں رونما ہونے والی صورتحال پر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایلسٹر کک الیون کے خلاف متحدہ عرب امارات کا ماحول اور پچز جاتی ہیں کیونکہ وہ دونوں سے واقفیت نہیں رکھتے اور ماضی میں پاکستان کا تمام ٹیموں کے خلاف ان میدانوں پر بہت شاندار ریکارڈ رہا ہے۔ولیم نے کہا کہ یاسر شاہ اس میچ میں واضح فرق ثابت ہو سکتے تھے جنہوں نے گزشتہ سال دبئی میں اپنے ڈیبیو پر آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 116 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ دیگر عوامل بھی پیش پیش ہیں لیکن یہ سب پیسے کا کھیل ہے اور ہمارے گاہک پاکستان پر پیسہ لگا رہے ہیں۔پاکستان اس وقت ایشز سیریز کی فاتح انگلش ٹیم سے ایک درجہ نیچے چوتھے نمبر پر موجود ہے اور حالیہ عرصے میں اس نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر آسٹریلیا کو 2-0 سے وائٹ واش کرنے کے بعد نیوزی لینڈ سے سیریز 1-1 سے برابر کی تھی۔اس وقت پاکستان پر لگائے گئے موجودہ 6/5 ریٹ کے تناظر میں پاکستانی ٹیم پر پانچ پاو¿نڈ لگانے والے کو چھ پاو¿نڈ ملیں گے جبکہ اس کے علاوہ لگائی گئی رقم بھی واپس ملے گی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…