لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلی پاکستان سپر لیگ کے انعقاد میں ایک اور جھٹکا ، سری لنکن ، آسٹریلیا ، ساو¿تھ افریقہ ،نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پی ایس ایل کے دوران باہمی سریز میں مصروف ہونگے جبکہ سری لنکن بورڈ نے بھی اپنے کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے حوالے سے پی سی بی کو آگا ہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 152 غیر ملکی کھلاڑیوں کے سپرلیگ کھیلنے کا دعویٰ کررکھا جو کہ پورا ہوتا ہو ادکھا نہیں د ے رہا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو بھارت کیساتھ ہونے والی سیریز کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے کھلاڑیوں کی سپر لیگ میں عدم دستیابی کے حوالے سے پی سی بی کوبھی آگاہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطا بق پاکستان سپر لیگ میں حصہ نہ لینے والے کھلاڑیوں میں سری لنکا کے کوشال پریرا ، لیستھ ملنگا ، اینجلیو میتھیوز ،آسٹریلیا کے شین واٹسن ، نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایبل ،انگلینڈ کے عادل راشد ، جمی اینڈر سن اور رائین ایبل شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن ، آسٹریلیا ، ساو¿تھ افریقہ ،نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پی ایس ایل کے دوران باہمی سریز میں مصروف ہونگے۔