اسلام آباد (نیوزڈیسک))پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز محمد حفیظ نے ٹیسٹ کیریئر میں اپنے تین ہزار رنز مکمل کرلئے، اسکور میں آٹھ سنچریز اور دس نصف سنچریز شامل ہیںپاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز محمد حفیظ نے اگست 2003میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ ڈیبیو کیااولین ٹیسٹ میں انہوں نے پہلی اننگ میں دو اور دوسری اننگ میں پچاس رنز اسکور کئے اور بولنگ میں ایک وکٹ بھی حاصل کی۔انگلینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ سے قبل اوپنر بلے باز محمد حفیظ نے چوالیس ٹیسٹ میں دوہزارنوسوستر رنز اسکور کئے تھے، ابوظہبی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کے تیس ویں رن پر ٹیسٹ کیریئر کے تین ہزار رنز مکمل ہوگئے۔انہوں نے 45 ٹیسٹ کی پچیاسی ویں اننگ میں سنگ میل عبور کیا، اس دوران آٹھ سنچریز اور دس نصف سنچریاں بنائیں ان کا بہترین اسکور دو سوچوبیس رنز ہے