ابو ظہبی (نیوزڈیسک) مصباح الحق نے سپینرزکی کمی کوخطرہ قراردے دیا.مصباح الحق نے ٹیسٹ اسکواڈ میں صرف دو سپنرز کی موجودگی کو مس منیجمنٹ قرار دیا۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی امیدوں کے محور یاسر شاہ میچ کے آغاز سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکے،لیگ سپنر نے رواں برس سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں چوبیس شکار کیے اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا۔ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم صرف ایک اسپیشلسٹ سپنر ذوالفقار بابر کے ساتھ میدان میں اتری،سولہ رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں کوئی دوسرا اسپیشلسٹ اسپنر موجود ہی نہیں،کپتان مصباح الحق نے اس کو مس منیجمنٹ قرار دے دیا۔انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستان کے پاس آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آنے کا سنہری موقع ہے،تاہم اس کے لیے سلیکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ کو پلاننگ کرنا ہو گی۔