ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شعیب ملک نے بہترین کارکردگی کا ”راز“ بتادیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پانچ برس بعد پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے سابق کپتان اور تجربہ کار آل راﺅنڈر شعیب ملک نے میدان میں اترتے ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ان کی اس عمدہ کارکردگی کے پیچھے کسی حد تک وہ دباﺅ بھی ہے جو وہ ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے محسوس کرتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ صحت مندانہ مقابلہ کرتے ہیں اور انھیں اپنی بیگم کی کارکردگی پر فخر ہے۔اس سوال پر کہ ثانیہ مرزا اس سال سات ٹورنامنٹس جیتے ہیں اور اس تناظر میں وہ خود سے کس طرح کی کارکردگی کی توقع رکھے ہوئے ہیں؟ انہوں نے ازراہ تفنن کہا کہ کاش میں بھی کوئی انفرادی کھیل کھیل رہا ہوتا کیونکہ اس میں آپ ہر فیصلہ خود کرتے ہیں۔شعیب کا کہنا تھا کہ ٹینس کے کورٹ پر ثانیہ کی عمدہ کارکردگی ان کے لیے ایک مہمیز کا کام کرتی ہے۔مجھے ان کے جیتنے پر فخر ہوتا ہے اور خاص کر یہ دیکھ کر مجھے زیادہ حوصلہ ملتا ہے کہ وہ فٹنس کے مسائل کے باوجود تواتر سے کامیابی حاصل کر رہی ہیں لیکن ساتھ ساتھ مجھ پر بہت زیادہ دبا بھی پڑتا ہے کہ وہ جیت رہی ہیں لہٰذا مجھے بھی کچھ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی ثانیہ سے روز بات ہوتی ہے اور اب وہ انہیں ان کی کامیابیوں پر مبارک باد دینے اور وہ جیت کی مبارک باد وصول کرنے کی عادی ہوگئی ہیں۔اس سوال پر کہ ٹیم میں واپسی کے بعد کیا مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کپتان بھی بننا پسند کریں گے، ان کا جواب تھا کہ فی الحال ان کی توجہ کپتانی پر نہیں ہے بلکہ ان کا صرف یہ کام ہے کہ بیٹنگ ہو بولنگ یا پھر کپتانی انہیں جو بھی ذمہ داری دی جائے اسے پوری دیانت داری سے نبھائیں۔شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہونے کے بعد مایوس نہیں ہوئے تھے بلکہ جو بھی کرکٹ مل رہی تھی وہ کھیل رہے تھے جس میں ون ڈے ٹی ٹوئنٹی فرسٹ کلاس کرکٹ اور مختلف ممالک میں کھیلی جانے والی لیگ شامل ہیں۔شعیب کے مطابق اسی بات نے انہیں کرکٹ میں رکھا اور آج وہ دوبارہ ٹیسٹ ٹیم میں بھی شامل ہو چکے ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…