ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انڈر19 ورلڈ کپ ؛ پاکستان اور بھارت کی تائید مل گئی، بنگلہ دیشی دعویٰ

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نظام الدین چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ برس ڈھاکا میں شیڈول انڈر19ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اوربھارت نے بنگلہ دیش کی حمایت کی ہے۔بی سی بی آفیشل نے اتوار کو آئی سی سی اجلاس کے موقع پرمختلف ممالک کے کرکٹ بورڈ آفیشلز سے ملاقاتیں بھی کیں، اجلاس میں انڈر 19ورلڈ کپ کیلیے آئی سی سی کی جانب سے متبادل وینیو کا نام بھی تجویز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم بنگلہ بورڈ عہدیدار کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہم شیڈول کے مطابق ایونٹ کی میزبانی کرنے جارہے ہیں، تاہم متبادل وینیو کا اعلان بھی ہوسکتا ہے جو کہ عمومی بات ہے، جو اس طرح کے ایونٹ میں پیش بندی کے طور پر کیا جاتا ہے۔
آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ آئندہ برس 22 جنوری سے 12 فروری تک بنگلہ دیش میں شیڈول ہے، ایونٹ کی جائزہ میٹنگ نومبر میں ہوگی جس کے بعد ہی ضرورت محسوس کیے جانے پر ایونٹ کی منتقلی کا فیصلہ بھی ہوسکتا ہے، تاہم بی سی بی آفیشل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی پر ہمیں پاکستان اور بھارت کی مکمل تائید حاصل ہے، نظام الدین نے مزید کہا کہ آسٹریلوی ٹیم نے جلد بنگلہ دیش آنے کا وعدہ کیا ہے۔
انھوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ پہلے دستیاب وقت میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے، ہم اس کے لیے تاریخوں کا تعین کرنے کیلیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، سردست آئندہ برس اپریل میں جگہ خالی ہے، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آسٹریلوی ٹیم اس وقت ڈھاکا آنے پر راضی ہوجائے گی۔
دوسری جانب پہلے ایشیا کپ ٹوئنٹی 20 کی بنگلہ دیشی میزبانی کا فیصلہ بھی رواں ماہ کے اواخرمیں ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں متوقع ہے جو سنگاپور میں ہوگا، یہ ایونٹ آئندہ برس مارچ کے اوائل میں متوقع ہے، جس کے فوری بعد بھارت میں آئی سی سی ورلڈ ٹی20 شروع ہوجائیگا، اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش یکم سے 10 مارچ تک ایشین ایونٹ کی میزبانی کرنے کا خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سیکیورٹی خدشات کے سبب آسٹریلوی ٹیم نے ڈھاکا آنے سے انکارکردیا تھا، جس کے بعد بنگلہ دیش میں دیگر شیڈول بین الاقوامی ایونٹس کے انعقاد پر بھی سوالیہ نشان ثبت ہوگیا تھا، ان کی پریمیئرلیگ کیلیے بھی غیرملکی پلیئرز نے سیکیورٹی معاملات پر اپنے اپنے ملکی بورڈ سے رہنمائی لینے کا اعلان کردیا تھا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…