اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اظہر علی کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ُ ابو ظہبی (آن لائن)پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہی ایک اور بڑا دھچکا، اظہر علی کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ دوسری طرف انگلش فاسٹ باﺅلر سٹیون فن پاو¿ں میں تکلیف کے باعث ان فٹ ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے سب سے بری خبر اسپنر یاسر شاہ کی انجری ہے جس کے سبب خدشہ ہے کہ وہ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔نیٹ سیشن کے دوران گیند کراتے ہوئے یاسر کمر میں تکلیف میں مبتلا ہوئے جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔ ۔یاد رہے کہ اس سے قبل مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی پیر میں انفیکسن کے سبب پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو چکے ہیں۔تاہم ٹیم منیجرانتخاب عالم کے مطابق یاسر کی کمر کی تکلیف کا فزیو جائزہ لے رہے ہیں تاہم انہیں امید ہے کے لیگ اسپنر میچ کے آغاز سے پہلے مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔واضح رہے کہ 2012 کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے اسپنرز سعید اجمل اور عبدالرحمان کی شاندار باو¿لنگ کی بدولت اس وقت کی عالمی نمبر ایک انگلینڈ کو سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا اس مرتبہ بھی پاکستان اسپنرز یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کے ذریعے وہی کارنامہ دہرانے کیلئے پرعزم تھا۔تاہم یاسر شاہ کی انجری سے جہاں پاکستان کے ان منصوبوں کو شدید دھچکا لگا ہےوہیں ٹیم کے لیےان کے بہترمتبادل کی تلاش بھی ایک مشکل عمل ہو گا دوسری جانب پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ پیس اٹیک کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہےانگلش ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ باو¿لر سٹیون فن پاو¿ں میں تکلیف کے باعث پریکٹس سیشن چھوڑ کر گراو¿نڈ سے باہر چلے گئے ہیں جس کے بعد انگلش میڈیکل ٹیم نے ان کے پاو¿ں میں دباو¿ کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے طبی طور پر ان فٹ قرار دے دیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…