اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سے سیریز، اسٹیفنی ٹیلر قائدانہ سفر شروع کرنے کیلیے تیار

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان سے ہوم سیریز میں اسٹیفنی ٹیلر کا قائدانہ سفر شروع ہوجائے گا، وہ پہلی بار ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کی قیادت کریں گی، انھیں گذشتہ ماہ مریسا ایگیوریلا کی جگہ کیریبیئن جزائز کا کپتان مقرر کیاگیا تھا، شکیرا سلمان کو ان کا نائب قائد مقررکیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے پاکستان سے 4 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی20 میچز کیلیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، سیریز کا افتتاحی مقابلہ سینٹ لوشیا میں 16 اکتوبر سے ہوگا، اسٹیفنی ٹیلر پہلی بار کیریبیئن جزائز کی نمائندگی کریں گی، انھیں گذشتہ ماہ مریسا ایگیوریلا کی جگہ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی، وہ 2009 ویمن ورلڈ کپ سے ویسٹ انڈین ٹیم کی کپتان بنی ہوئی تھیں، ویسٹ انڈین سلیکٹرز نے گذشتہ ماہ ان مقابلوں کیلیے 18 پلیئرز کو ٹریننگ کیمپ میں طلب کیا تھا، تاہم اب پانچ پلیئرز شاکوانا کوائنٹن، چیڈین نیشن، کرشما رامچاریک، ونیسا واٹس اور شیمین کیمبل کو ابتدائی اسکواڈ سے ڈراپ کردیاگیا، ویسٹ انڈین ٹیم نے رواں برس مئی میں سری لنکا کو 4 میں سے 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچزمیں شکست دی تھی، جس میں سے دو میچز ا?ئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ تھے، ویسٹ انڈین ٹیم سردست پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر براجمان ہے، جنوبی افریقہ ان سے ایک پوائنٹ زیادہ لیکر دوسری نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا پانچ پوائنٹس کے فرق سے پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
پاکستان سے سیریز کے اختتامی 3 ون ڈے میچز بھی آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، پاکستان سے سیریز میں کلین سوئپ فتح ان کے پوائنٹس آسٹریلیا کے برابر کرنے کیلیے کافی ہوگی، گرین شرٹس پانچویں پوزیشن پر ہیں، جس میں ان کی ساجھے داری نیوزی لینڈ نے اختیار کی ہوئی ہے، حالیہ دورے میں دونوں ٹیمیں ابتدائی چار ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد گرینیڈا کا سفر اختیار کریں گی، جہاں پر 29 اکتوبر سے 3 ٹی 20 میچز کی شروعات ہوگی۔ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شامل پلیئرز کے نام یہ ہیں، اسٹیفنی ٹیلر ( کپتان )، شکیرا سلمان( نائب قائد)، مریسا ایگیوریلا، شمیلا کونیل، بریٹنی کوپر، دیندرا ڈوٹن، ایفی فلیچر، اسٹیسی این کنگ، کیسیا نائٹ، کیشونا نائٹ، ہیلی میتھیوز، انیسہ محمد، ٹریمائن اسمارٹ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…