اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سے مقابلے، انگلینڈ کا اسپن جال سے بچنا محال

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) انگلینڈ کو اسپن جال سے بچ نکلنا محال نظر آنے لگا، کپتان الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑے گا، یاسر شاہ نے کیریئر کے آغاز میں تہلکہ مچایا، 10 میچز میں 60 وکٹیں معمولی کارکردگی نہیں۔
پیسر جیمز اینڈرسن نے میزبان ٹیم اور سخت گرمی دونوں کو چیلنج قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 2012 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا، اسپنرز سعید اجمل اور عبد الرحمن نے 43وکٹوں کا بٹوارہ کرتے ہوئے اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا،اب یاسر شاہ، ذوالفقاربابر اور اگر ٹیم کا حصہ بنے تو شعیب ملک مہمان بیٹنگ لائن کا امتحان لینے کیلیے تیار ہیں، انگلش کپتان الیسٹرکک نے اسپن اٹیک کو اپنی ٹیم کیلیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان گذشتہ 6 یا 7سیریز میں ناقابل شکست رہا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہمیں کس قسم کے حریف کا سامنا کرینگے، سعید اجمل ایک بہترین بولر تھے لیکن ا?ف اسپنر نہ ہونے سے میزبان ٹیم کو فرق نہیں پڑے گا کیونکہ بہرصورت پاکستان، بھارت اور سری لنکا کیخلاف سیریز میں ہمیشہ اسپنرز کا ہی کردار اہم ہوتا ہے، یاسر شاہ ٹیسٹ کیریئر کا شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے ابتدائی 10 میچز میں 60 وکٹیں حاصل کیں جو غیرمعمولی کارکردگی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے اسپن اٹیک کے جواب میں انگلینڈ کے پاس عادل راشد اور آل رانڈر معین علی جیسے اسپنرز موجود ہیں۔پیسر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی صورت میں ایک بڑا چیلنج درپیش ہے، سخت گرمی میں بولرز کیلیے بھی مشکلات ہونگی، تاہم ہمیں ان کا سامناکرتے ہوئے بہتر پرفارم کرنا ہے، گذشتہ سیریز کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرنے کی کوشش کرینگے، اگر ہم ان کنڈیشنز میں میزبان ٹیم کو زیر کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ٹاپ پوزیشن کی جانب سفر تیز ہوجائے گا،انھوں نے کہا کہ مستقل مزاج اظہر علی کی وکٹ حاصل کرنا اہم کامیابی ہوتی لیکن ان کا خلا پر کرنے کیلیے بھی پاکستان کے پاس دیگر باصلاحیت بیٹسمین ہونگے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…