شارجہ(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل مایہ ناز لیگ اسپنر یاشر شاہ کی انجری کو بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا متبادل تلاش کررہے ہیں ۔ شارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کا ان فٹ ہونا پاکستانی ٹیم کیلئے بہت بڑا نقصان ثابت ہوسکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ کنڈیشن میں یاسر شاہ بہت اہم باہر ہیں ، ان کی انجری تشویش ناک ہے ، یاسر کی غیر مومودگی میں اب بلے بازون پر ذمہ داری عائد ہوگی پہلے ٹیسٹ میں لیگ اسپنر اور اظہر علی دونوں کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی ۔ گرین شرٹس کے کپتان کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیاری کے ساتھ آئی ہے تاہم متحدہ عرب امارات کی کنڈیشن میں ان کیلئے کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو اپنی کارکردگی بنانے کی ضرورت ہے ، ان کا کہنا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں ۔