اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

وہ کیا ہے جس کا یونس خان کوہے شدت سے انتظار

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز یونس خان کو 19 رنز کا شدت سے انتظار ہے کیونکہ یہ 19 رنز بنا کر وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن جائیں گے۔پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ جاوید میانداد کا ہے جنہوں نے اپنے کریئر کا اختتام 124 ٹیسٹ میچوں میں 57 :52 کی اوسط سے 8832 رنز پر کیا تھا جن میں 23سنچریاں اور 43 نصف سنچریاں شامل تھیں۔یونس خان نے 101 ٹیسٹ میچوں میں 54:07:کی اوسط سے8814 رنز بنائے ہیں جن میں 30 سنچریاں اور29 نصف سنچریاں شامل ہیں۔یہ 30 سنچریاں ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔جاوید میانداد کے 8832 رنز کے تعاقب میں درحقیقت دو بیٹسمین انضمام الحق اور محمد یوسف تھے۔انضمام الحق کو جاوید میانداد سے آگے نکلنے کا سنہری موقع ہاتھ آیا تھا لیکن اپنی آخری ٹیسٹ اننگز میں وہ 3 رنز پر سٹمپڈ ہوکر صرف 3 رنز کی کمی سے اس ریکارڈ کو اپنے نام کرنے سے رہ گئے۔محمد یوسف نے جب اپنے ٹیسٹ کریئر کا اختتام کیا تو ان کے نام کے آگے 7530 رنز درج تھے اور اسوقت یونس خان ہی ایک ایسے بیٹسمین رہ گئے تھے جن کے بارے میں عام خیال یہی تھا کہ وہ جاوید میانداد سے آگے نکل سکتے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھارت کے سچن ٹندولکر ہیں جنہوں نے 15921 رنز بنائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…