اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

زمبابوے کیخلاف نا قابل شکست ڈبل سنچری کے بعد بڑی اننگز کھیلنے سے توبہ کر لی تھی ، وسیم اکرم

datetime 11  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن) سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ زمبابوے کیخلاف نا قابل شکست ڈبل سنچری کے بعد بڑی اننگز کھیلنے سے توبہ کر لی تھی ، 10 گھنٹے بیٹنگ کے باعث اتنی شدت سے کریمپس پڑے کہ 2ماہ تک سنبل نہیں پایا تھا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔ وسیم اکرم نے کہا کہ 1996ئ میں شیخو پورہ میں زمبابوے کے خلاف انہوں نے ناٹ آو¿ٹ 257 رنز بنائے لیکن وہ نہیں جانتے کہ انہوں نے کیسے 10 گھنٹوں تک بیٹنگ کی۔ وسیم اکرم کے مطابق اس اننگز کے بعد ان کے جسم کے مسلز میں کریمپس پڑ گئے ، ڈبل سنچری کے بعد وہ تقریباٰ دو ماہ تک متاثر رہے جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب اتنی بڑی اننگز نہیں کھیلنی۔ وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ انہیں عمران خان جیسے عظیم استاد میسر آئے جو آن اور آف دی فیلڈ ناقابل یقین تھے ، عمران نے ان کی بڑی مدد کی ، وسیم اکرم کے مطابق ٹیلنٹ تو ہمیشہ سے ہی موجود تھا مگر سخت محنت ہی آپ کو اگلے15سے20برس تک لے جاتی ہے ، ان کے کیریئر میں عمران خان، جاوید میانداد اور مدثر نذر جیسے استادوں کا کافی عمل دخل رہا ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…