پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈی ولیئرز کی سنچری ، بھارت کو جیت کے لیے جنوبی افریقہ کا 304 کا ہدف

datetime 11  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانپور(نیوز ڈیسک)بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر منبی سیریز کا پہلا میچ بھارت کے تجارتی شہر کانپور کے گرین پارک میدان میں کھیلا جا رہا ہے۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان ڈی ولیئرز کی سنچری کی بدولت پانچ وکٹ کے نقصان پر 303 رنز بنائے اور بھارت کے سامنے 304 رنز کا ہدف رکھا۔جنوبی افریقہ کے دونوں اوپنرز ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے بالترتیب 29 اور 37 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ فاف ڈوپلیسی نے 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ڈی ولیئرز نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی وہ 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ انھوں نے اپنی اننگز کے دوران پانچ چوکے اور چھ چھکے لگائے۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بحردین نے اخیر میں جارحانہ بیٹنگ کی اور 19 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ جے پی ڈومینی اور ملر 15 اور 13 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے امیش یادو اور امیت مشرا نے دو دو وکٹ لیے جبکہ اشون کو ایک وکٹ ملا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بری طرح ناکام ہوئی تھی اور اسے دو صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کرکٹ مبصرین کا خیال ہے کہ بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے لیے ون ڈے سیریز ایک چیلنج ہوگی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم: اے بی ڈی ویلیئرز (کپتان)، ہاشم آملہ، ڈی کوک، فاف ڈو پلیسسی، ڈیوڈ ملر، جے پی ڈومنی، فرحان بحردین، ڈیل سٹین، یگیشو ربادا، مورنی مورکل اور عمران طاہربھارت کی ٹیم: مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، شیکھر دھون، وراٹ کوہلی، روہت شرما، سریش رینا، روی چندرن اشون، امت مشرا، امیش یادو، سٹیورٹ بنی، اجنکیا رہانے اور بھونیشور کمار



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…