اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی تیاریاںمکمل

datetime 11  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور دونوں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا معرکہ منگل سے شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض ایلیسٹر کک انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 1954ءسے 2012ءتک کھیلے گئے 74 ٹیسٹ میچز میں سے انگلینڈ نے 22 اور پاکستان نے 16 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 36 ٹیسٹ بے نتیجہ رہے۔ پاکستانی ٹیم نے 2012ءمیں انگلش ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کیا تھا اور دونوں ٹیمیں تین برس بعد دوبارہ متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر آمنے سامنے ہوں گی اس لئے مصباح الیون کو سیریز کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب انگلش ٹیم2012ءکی شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 22 سے 26 اکتوبر تک دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ یکم سے5 نومبر تک شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…