پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

غلط پالیسیز :قومی ون ڈے ٹیم زوال کی گہرائیوں میں پہنچ گئی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )غلط پالیسیز نے پاکستانی ون ڈے ٹیم کو زوال کی گہرائیوں میں پہنچا دیا، نئی رینکنگ میں وہ بدستور نویں پوزیشن پر موجود ہے، کوئی بیٹسمین ٹاپ 10میں جگہ نہیں بنا سکا، بولرز میں سعید اجمل 8ویں اور آل راو¿نڈرز میں محمد حفیظ چوتھے درجے پر ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق اور کوچ وقار یونس کی غلط پالیسیز کے سبب پاکستانی ون ڈے ٹیم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی، ہفتے کو آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ میں بھی وہ9ویں پوزیشن پر موجود ہے، ویسٹ انڈیز بھی88پوائنٹس کا حامل لیکن گرین شرٹس سے ایک درجے آگے ہے، آسٹریلیا بدستور سرفہرست ہے، بھارت کو اپنی دوسری پوزیشن بچانے کیلیے اتوار کو شروع ہونے والی5میچ سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم کو کم از کم 2میچز میں شکست دینا ہوگی۔
بلو شرٹس اس وقت 115، پروٹیز 110پوائنٹس کے حامل ہیں، سیریزکا نتیجہ 3-2سے مہمان ٹیم کے حق میں رہا تو بھی بھارت کو صرف ایک پوائنٹ کی کمی برداشت کرنا پڑے گی، پروٹیز112پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہی رہیں گے،میزبان سائیڈ کی4-1سے کامیابی جنوبی افریقہ کو نیوزی لینڈ سے پیچھے چوتھی پوزیشن پر دھکیل دے گی،اس وقت سری لنکا پانچویں،انگلینڈ چھٹے اور بنگلہ دیش نویں نمبر پر ہے۔
بیٹنگ میں اے بی ڈی ویلیئرزکی حکمرانی برقرار ہے، جس کے بعد ہاشم آملا، ویرات کوہلی،کین ولیمسن،دلشان،روس ٹیلر،مہندرا دھونی،گلین میکسویل اور ایرن فنچ کے نام موجود ہیں، پاکستان کا کوئی بیٹسمین ٹاپ10میں جگہ نہیں بناسکا، بولرز میں سعید اجمل 8ویں نمبر پر ہیں،دیگر نمایاں بولرز میں عمران طاہر، مچل اسٹارک، سینل نارائن، ٹرینٹ بولٹ، ڈیل سٹین، شکیب الحسن، مچل جونسن، ایشون اور بھونیشور کمار شامل ہیں۔آل راو¿نڈرز میں شکیب الحسن، دلشان اور اینجیلو میتھیوز کے بعد محمد حفیظ چوتھے نمبر پر ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…