پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلے باز یونس خان کو 19 رنز کا شدت سے انتظار

datetime 11  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز یونس خان کو 19 رنز کا شدت سے انتظار ہے کیونکہ یہ 1 رنز بنا کر وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن جائیں گے۔پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ جاوید میانداد کا ہے جنہوں نے اپنے کریئر کا اختتام 124 ٹیسٹ میچوں میں 57 :52 کی اوسط سے 8832 رنز پر کیا تھا جن میں 23سنچریاں اور 43 نصف سنچریاں شامل تھیں۔یونس خان نے 101 ٹیسٹ میچوں میں 54:07:کی اوسط سے8814 رنز بنائے ہیں جن میں 30 سنچریاں اور29 نصف سنچریاں شامل ہیں۔یہ 30 سنچریاں ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔جاوید میانداد کے 8832 رنز کے تعاقب میں درحقیقت دو بیٹسمین انضمام الحق اور محمد یوسف تھے۔انضمام الحق کو جاوید میانداد سے آگے نکلنے کا سنہری موقع ہاتھ آیا تھا لیکن اپنی آخری ٹیسٹ اننگز میں وہ 3 رنز پر سٹمپڈ ہوکر صرف 3 رنز کی کمی سے اس ریکارڈ کو اپنے نام کرنے سے رہ گئے۔محمد یوسف نے جب اپنے ٹیسٹ کریئر کا اختتام کیا تو ان کے نام کے آگے 7530 رنز درج تھے اور اسوقت یونس خان ہی ایک ایسے بیٹسمین رہ گئے تھے جن کے بارے میں عام خیال یہی تھا کہ وہ جاوید میانداد سے آگے نکل سکتے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھارت کے سچن ٹندولکر ہیں جنہوں نے 15921 رنز بنائے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…