اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں ایلسٹر کک کااوپننگ پارٹنر ڈھونڈنا انگلینڈ کے لیے درد سر بن گیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

شارجہ (آن لائن) کپتان الیسٹر کک کے اوپننگ پارٹنر کا انتخاب انگلینڈ کیلیے بڑا مسئلہ بن گیا، دوسرے ٹور میچ میں ممکنہ اوپنرز معین علی اور ایلکس ہیلز کی ناکامی نے مہمان ٹیم کی تشویش میں اضافہ کردیا، ابوظبی میں پہلے ٹیسٹ سے قبل کسی فیصلے تک پہنچنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈکے کپتان الیسٹر کک کیلیے اوپننگ پارٹنر کا انتخاب ایک عرصے سے درد سر بنا ہوا ہے، ایشز سیریز تک اس ضمن میں نصف درجن سے زائد تجربات کیے جا چکے لیکن کسی افتتاحی بیٹسمین میں ایسا دم خم نظر نہیں آیا کہ اس مسئلے کا مستقل حل نکل سکے ، معین علی کو سپن بولنگ کی اضافی خوبی کے سبب اس پوزیشن کا مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا تھا لیکن وہ پاکستان اے کیخلاف پہلے ٹور میچ میں صرف 22رنز بناسکے جب کہ دوسرے مقابلے میں صرف 7رنز بنا کر میدان بدر ہوئے۔ اس پوزیشن پر قبضہ جمانے کیلیے کوشاں دوسرے اوپنر ایلکس ہیلز صرف 9رن تک محدود رہے،136رنز پر 7وکٹیں گرنے کے بعد معین علی کو فارم کی بحالی کیلیے دوبارہ بیٹنگ کا موقع دیا گیا لیکن باریش بیٹسمین ایک بار پھر فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور 20پر پویلین لوٹ گئے، دونوں ممکنہ اوپنرز کی ناکامی نے دوسرے اوپنر کے انتخاب کو سوالیہ نشان بنادیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…