لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کاکہنا ہے کہ موجودہ حالات ایسے نہیں کہ بھارت سیریز کھیلنے کے لئے رضامند ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر میں پاک بھارت سیریز کی زیادہ امید نہیں ہے ۔ بھارت میں جیسا ماحول بنا ہوا ہے وہ کھیلنے کے لیئے رضا مند نہیں ہوں گے ۔لاہور میں پاک انگلینڈ سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کے موقع پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بڑی اہم ہے ۔ پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر آئی سی سی اجلاس کے لیئے دبئی نہیں آرہے لیکن پاک بھارت سیریز کے حوالے سے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر سے ضرور بات ہو گی ۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شاہد آفریدی میچ ونر ہیں ۔ ٹی20 ورلڈ کپ تک وہی کپتان رہیں گے ۔ بورڈ کا ان سمیت کسی کھلاڑی پر کوئی دباو نہیں ہے ۔ شہریار خان نے کہا کہ بلال آصف سمیت کسی بھی باؤلر کے ایکشن کے رپورٹ ہونے کے ہم سب زمہ دار ہیں ۔ بائیو مکینک لیب کے جلد مکمل ہونے سے باولر کے انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے سےقبل ایکشن درست کرنے کا موقع ملے گا۔