پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

دیگر غیرملکی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیئے، ثنا میر

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کی کپتان ثنامیر نے کہا ہے کہ دیگر غیرملکی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔قومی ویمن تیم کی کپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں کامیابی کو پوری قوم اورراہ حق میں جانیں قربان کرنے والے شہدا کے نام کرتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اپنے میدانوں پر بنگلہ دیش کو ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں وائٹ واش کرنا خوش آئند لیکن عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سخت ثابت ہوگی۔ہماری بیٹس ویمنز کوبسمہٰ معروف کی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ون ڈے انٹرنیشنل سیریزکے اختتام پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثنا میر نے کہاکہ ایسا لگتا تھاکہ ہم زندگی میں اب کبھی اپنی سرزمین پرانٹرنیشنل میچ نہیں کھیل سکیں گے لیکن پی سی بی کی کاوشوں کی بدولت بنگلہ دیش ویمنز ٹیم پاکستان آئی، سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد دیگر غیر ملکی ٹیموں کو بھی یہاں کا رخ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میں ان فتوحات کو پوری قوم اور پاکستانی سلامتی کیلیے جان نچھاور کرنے والے شہدا کے نام کرتی ہوں، انھوں نے اپنی زندگی کی قربانیاں دے کر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اورقیام امن کو یقینی بنانے کی کوشش کی۔
ثناءمیر نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز بہت مختلف ہوگا، وہاں کی کنڈیشنز بہت مختلف ہیں۔ وکٹوں کی مناسبت سے فاسٹ بولرزکارگر رہیں گی، بسمہٰ معروف کے علاوہ دیگر بیٹسویمنزکو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اپنی خامیوں اورکوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی کپتان سلمیٰ خاتون نے کہاکہ ہارجیت کرکٹ کا حصہ ہے لیکن ہم برا کھیل کرہارگئے، پاکستان کے پاس بہت اچھی اسپنرز ہیں، انعم امین نے دوسرے میچ میں عمدہ گیندیں کیں جب کہ پاکستان کی فاسٹ بولرز نے بھی ابتدا ہی سے ہماری پلیئرز کو دبا و¿ میں رکھا، یہی وجہ ہے کہ ہم زیادہ اسکورنہ کرسکے۔ انھوں نے مزید کہاکہ پہلی بارپاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، یہ بہت اچھا ملک اور یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، ہم واپس جاکربنگلہ دیشی بورڈ کوبتائیں گے کہ پاکستان اورخاص طور پرکراچی پ±رامن شہر ہے، ہماری قومی مینز ٹیم کو بھی پاک سرزمین پرکھیلنا چاہیئے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…