اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

آفریدی جیسے کھلاڑی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا‘سرفراز نواز

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیو ز ڈیسک ) آفریدی جیسے کھلاڑی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا جو سال میں ایک بار پرفارم کرتا ہو، معلوم نہیں پی سی بی ان سے توقعات وابستہ کیوں رکھتا ہے۔ آفریدی سے کئی دوسرے پلیئرز کی کارکردگی بہترین ہے اور اگر پی سی بی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سے انہیں نظرانداز کیا تو یہ بڑی غلطی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا-انہوں نے کہا کہ اگر شاہد آفریدی کو 2016ءمیں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کپتان نہ بنایا گیا ہوتا تو انہیں سکواڈ میں جگہ بنانے کیلئے سرتوڑ کوشش کرنا پڑتی، انفرادی طور پر ان کی کارکردگی زیرو ہے اور وہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل ہونے کے حقدار نہیں، بھارت کے خلاف سیریز کھیلنے کی سوچ کو ختم کر کے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے کیونکہ کئی دوسری بہترین ٹیمیں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے انتظار میں ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے حال ہی میں زمبابوے کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا تاہم آفریدی کی گیند اور بلے کے ساتھ کارکردگی مایوس کن رہی تھی۔سرفراز نواز نے کہا کہ یونس خان ون ڈے کرکٹ کھیلنے کے حقدار ہیں کیونکہ وہ وکٹ پر زیادہ دیر ٹھہرنا جانتے ہیں جبکہ دوسرے پلیئرز ایسا نہیں کرتے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…