اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عبدالقادر نے پاکستانی اسپنرز کیخلاف ایکشن ”بگ تھری“ کی سازش قراردیدیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیو ز ڈیسک ) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بلال آصف کے ایکشن میں اگر خرابی تھی تو اس پر پہلے ہی کام کرنا چاہیے تھا۔تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بلال کے ایکشن میں خرابی تھی تو اسے انٹرنیشنل مقابلوں میں کیوں کھلایا گیا؟ اس نوعیت کے مسائل حل کرنے کیلیے بائیومکینک لیب سے ہی مدد مل سکتی ہے، پاکستان میں اس منصوبے کیلئے سامان بھی آگیا تھا،اب پڑے پڑے اس کی حالت کیا ہوگئی کچھ کہا نہیں جا سکتا، لیب فعال ہونے سے مستقبل میں پاکستان کرکٹ کا فائدہ ہوگا۔عبدالقادر نے پاکستانی اسپنرز کیخلاف ایکشن کو ”بگ تھری“ کی سازش قرار دیدیا،رمیزراجہ نے کہا کہ بار بار ایسے واقعات سے ملکی ساکھ اور کھلاڑی کا کیریئر دونوں خراب ہوتے ہیں۔عبدالقادر نے پاکستانی اسپنرز کے ایکشن بار بار رپورٹ کیے جانے کو ”بگ تھری“ کی سازش قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس نوعیت کی کارروائیاں پی سی بی کی کمزوری ہیں، ویسٹ انڈین سنیل نارائن اور بھارتی ایشون کو بولنگ کی اجازت ہے تو ہمارے بولرز کو کیوں نہیں، ایک انٹرویو میں سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ ہر بڑے ایونٹ سے قبل اس طرح کی کوئی نہ کوئی کارروائی سامنے آجاتی ہے،اب انگلینڈ کیخلاف سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی بلال آصف کا ایکشن مشکوک قرار دیدیا گیا۔رمیز راجہ نے کہا کہ بلال آصف کا ایکشن رپورٹ ہونا ایک دھچکا ہے، دیکھنا ہوگا کہ ان کی کیرم بال مشکوک ہے یا دیگر میں بھی مسائل ہیں، بار بار ایسے واقعات سے ملک کی ساکھ اور کھلاڑی کا کیریئر دونوں خراب ہوتے ہیں، محمد یوسف نے کہا کہ ثقلین مشتاق دنیا کے سب سے بڑے اسپنر تھے، بولرز کے ایکشن پر کام کرنے کیلئے ان کی خدمات کیوں حاصل نہیں کی جاتیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…