ڈھاکا(نیوزڈیسک)سیکورٹی مسائل، جنو بی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے دوربنگلہ دیش ملتوی کردیا. آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے بھی سیکیورٹی مسائل کے سبب بنگلہ دیش کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے 15 اکتوبر سے بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا۔ واضھ رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی خدشات کے سبب آسٹریلین ٹیم بھی بنگلہ دیش کا دورہ ملتوی کر چکی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں سیریز کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو آئندہ ہفتے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے موقع پر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے ہم سے سیکیورٹی رپورٹ مانگی تھی لیکن ہمارے خیال میں آئی سی سی اجلاس کے دوران دوبدو بیٹھ کر بات کرنا زیادہ مناسب ہے۔نظم الحسن کے مطابق ہشت گردی کے حوالے سے جاری کیا گیا الرٹ اگلے پانچ سے سات دنوں میں واپس لے لیا جائے گا اور ہم یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے ذہن میں کس طرح سیکیورٹی منصوبہ ہے لیکن کیونکہ دونوں ٹیمیں تقریباً فارغ ہیں لہٰذا سیریز کا چند دنوں کیلئے ملتوی ہونا بڑا مسئلہ نہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیریز باہمی رضامندی سے ملتوی کی گئی، جنوبی افریقہ 15 اکتوبر کو نہیں آ رہا اور میرے خیال میں وہ کچھ ہفتوں بعد دورہ کریـں گے۔