بیجنگ (نیوزڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا ستارہ بھی عروج پر ہے ۔بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا تفصیلات کے مطابق چین میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس سٹار مارٹینا ہنگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرینا کامیلا اور مونیکا نیکولیسکو پر مشتمل رومانوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ زمبابوے کے خلاف کرکٹ میچوں میں شعیب ملک کی شاندار کارکردگی کے بعد انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں ایک اور کھلاڑی کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شعیب ملک مضبوط امیدوار بن گئے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان سے ٹیسٹ کرکٹرز متحدہ عرب امارات پہنچ چکے اور سیریز سے پہلے دو پریکٹس میچز کھیلنے اے ٹیم بھی یو اے ای میں ہی موجود ہے۔ انگلینڈ کے خلاف یہ پاکستان کی ہوم سیریز ہے۔ اس کے لئے سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد ایک اور کھلاڑی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے شعیب ملک مضبوط امیدوار ہیں لیکن چیف سلیکٹر ہارون رشید انگلینڈ کے خلاف پہلے پریکٹس میچ کا انتظار کر رہے ہیں جس میں لیفٹ ا?رم سپنر آل را?نڈر ظفر گوہر کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی۔