ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیشی پولیس نے کمسن ملازمہ پر تشدد کے الزام میں انٹرنیشنل کرکٹر شہادت حسین کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے تاہم کرکٹر ابھی تک مفرور ہیں۔29 سالہ فاسٹ باو¿لر کو اس وقت معطل کردیا گیا تھا جب پولیس نے دارالحکومت ڈھاکا کی گلی سے ایک گیارہ سالہ بچی کو زخمی حالت میں روتے ہوئے دیکھا تھا جو شہادت حسین کے گھر ملازمہ تھی خادمہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ کرکٹر شہادت حسین کے گھر کام کرتی تھیں اور کرکٹر اور ان کی اہلیہ نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔خادمہ کی آنکھوں اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے۔شہادت اور ان کی بیوی نریتو شہادت کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا جس کے بعد سے دونوں فرار تھے تاہم پولیس انسپکٹر شفیق الرحمان نے بتایا کہ نریتو کو ان کے والدین کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے گھر پر چھاپہ مارا کیونکہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ دونوں مفرور ملزمان یہاں چھپے ہوئے ہیں لیکن ہمیں صرف نریتو ملی ہیں اور شہادت حسین تاحال مفرور ہیں۔شہادت کو 38 ٹیسٹ اور 51 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔