اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

محمد عامر کو بنگلہ دیش میں لیگ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوز ڈیسک) سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اپنی سزا پوری کرنے کے بعد دوبارہ میدان میں آنے والے کھلاڑی محمد عامر کہتے ہیں کہ انہیں بنگلا دیش لیگ کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے جس پر وہ غور کررہے ہیں۔ملتان میں ایس اوایس ویلج میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے ، کرکٹ پاکستانیوں کے خون میں بسی ہوئی ہے، انہوں نیاپنی زندگی میں چھوٹے چھوٹے اہداف مقررکررکھے ہیں جنہیں وہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فی الحال ان کی توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پر ہیاور پرفارمنس کے ذریعے بہت جلد عالمی کرکٹ میں نظرآؤں گا، اس کے علاوہ انہیں بنگلا دیش لیگ کھیلنے کی آفرہوئی ہے اوراس پیشکش پر بھی غورکررہے ہیں۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ٹیم میں شامل سینئر کرکٹر ان کی مخالفت کررہے ہیں لیکن وہ کسی کو کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ہر شخص کا اپنا نکتہ نظرہوتا ہے ، مشکل وقت میں وسیم اکرم ، عمران خان اورمائیکل ہولڈنگ نے ان کا بہت ساتھ دیا جس پرت وہ ان کے شکرگزارہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…