اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

میچ نہ جیتنے پر قوم سے معذرت، سیریز ضرور جیتیں گے,شعیب ملک

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(نیوزڈیسک)زمبابوے کے خلاف خزاںکے پتوں کی طرح بکھرتی بیٹنگ لائن کو مضبوط سہارے دینے والے شعیب ملک نے میچ نہ جیتنے پر قو م سے معذرت کرلی ہے اور عامر یامین کی اچھی کارکردگی پر ان کی تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انشا ءاللہ اگلا میچ جیت کر ٹی20کی طرح ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کر یں گے۔یاد رہے کپتان اظہر علی، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد رضوان اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے بیٹسمین بلال آصف 10 کا ہندسہ بھی عبور نہیں کر پائے۔ محمد حفیظ کی مزاحمت بھی 27رنز تک محدود رہی۔ سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک نے نوجوان کھلاڑی عامر یا مین کے ہمراہ 111 رنز کی شراکت قائم کی جس نے پاکستان کی جیت کی امیدوں کو سہارا دیا لیکن عامر یامین 62 کے سکور پر شعیب ملک کا ساتھ چھوڑ گئے۔شعیب ملک نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر پاکستان کو جیت کی طرف گامزن کیا اور میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میچ جب پاکستان کی گرفت میں آیا تو زمبابوے کے فیلڈرز نے کم روشنی کی شکایت کی اور میدا ن سے باہر چلے گئے اور پاکستان کو 5رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…