اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنی وویمن کرکٹرز کی اردو میں گفتگو کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انہیں خطے کی علاقائی زبانوں اردو اور ہندی سے گریز کی ہدایت کی ہے ۔بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت سے مقابلوں کے دوران کھلاڑی اور آفیشلز اردو اور ہندی میں گفتگو نہ کریں ۔ اسی پالیسی کے تحت پاکستان کے دورے پر موجود بنگلا دیشی وویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں و آفیشلز کے فیصلے پرکاربند رہنے کا حکم دیاگیا تھا۔بنگلادیشی کپتان سلمان خاتون کو پاکستان کیخلاف ایک میچ کے دوران اردو میں اظہار خیال کرتے ہوئے پایاگیا تھا جس پر کرکٹ بورڈ نے ٹیم منیجمنٹ سے وضاحت طلب کرلی ۔ حکام نے کرکٹرز کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت اردو میں بات کرنے سے گریز کریں اوربنگالی یا پھر انگریزی زبان استعمال کریں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں