اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھرماشالا(نیوزڈیسک)جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دے کر بھارتی سورماو¿ں کو ان کے گھر میں ہی ڈھیر کردیا۔بھارتی ریاست ہمانچل پردیش کے شہر دھرما شالا میں دنیا کے سب سے بلند کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارتی ٹیم نے روہت شرما کی 55 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے تاہم مہمان ٹیم نے ہدف کا تعاقب کر کے بھارتی سورماو¿ں کے ہکا بکا کردیا۔200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے جارحانہ آغاز کیا اور اوپنرز نے 77 رنز کا مستحکم آغاز فراہم کیا،ہاشم آملہ 36 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ اے بی ڈیویلیئرز نے صرف 32 گیندوں پر 51 رنز بنائے اورایشون کا شکار بنے۔ان کے بعد آنے والے ڈپلیسی صرف 4 رنز کا اضافہ کرکےاروند کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس موقع پر آل راو¿نڈر جے پی ڈومنی نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور بھارتی ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا انہوں نے صرف 34 گیندوں پر7 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 68 رنز بنائے جب کہ ان کے ساتھی کھلاڑی فرحان بہار دین نے بھی ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے 23 گیندوں پر 32 رنز بنائے اور آو¿ٹ نہیں ہوئے.اس سے قبل بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 5 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 106 رنز بنائے، دیگر بلے بازوں میں ویرات کوہلی نمایاں رہے جنہوں نے 46 رنز بنائے جب کہ ان کے علاوہ شیکھر دھون صرف چار رنز بنا کررن آٹ ہوئے، رائنا اور دھونی نے بالترتیب 14 اور 20 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ایبٹ نے 2 اور مورس نے ایک وکٹ حاصل کی جب کہ 2 کھلاڑی رن آو¿ٹ ہوئے۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر جے پی ڈومنی کو مین ا?ف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…