اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کیون پیٹرسن نے مطلوبہ معاوضہ نہ ملنے پر لیگ کھیلنے سے انکار کر دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کو آغاز سے پہلے ہی بڑا دھچکا ،نجم سیٹھی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے، برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن نے مطلوبہ معاوضہ نہ ملنے پر لیگ کھیلنے سے انکار کر دیا جب کہ جارح مزا ج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل بھی محدود معاوضے میں کھیلنے پر راضی نہیں ہورہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے آغاز سے پہلے ہی بڑے ناموں نے ایونٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنا شروع کر دی ہے۔ برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے پی سی بی سے 3کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا تاہم پی ایل ایل کی گورننگ کونسل کے چیئر مین نجم سیٹھی نے انہیں اتنامعاوضہ دینے سے انکار کر تے ہوئے 1کروڑ 50لاکھ روپے دینے کی پیش کش کی تاہم پی سی بی ذرائع کے مطابق 35سالہ کیون پیٹر سن نے کم معاوضے کی یہ آفر مسترد کرتے ہوئے پاکستان سپرلیگ کھیلنے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیون پیٹر سن نے اپنا کم سے کم معاوضہ 3 کروڑ روپے ہی مقرر کر رکھا ہے اور وہ اسے کم کرنے پر راضی نہیں ہے۔ دوسری جانب جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل بھی محدود معاوضے میں پاکستان سپر لیگ کھیلنے پر راضی نہیں ہورہے ہیں اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ بھی ایونٹ سے کنارہ کشی اختیار کر سکتے ہیں۔ ادھر پاکستان سپر لیگ کے منتظمین نے لیگ میں پلاٹینیم ، ڈائمنڈ ، گولڈ ،سلو ر اور ایمرجنگ کے نام سے 5کیٹگری بنائی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پلاٹینیم کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 1کروڑ 40روپے معاوضہ دیا جائے گا ، ڈائمنڈ کیٹگری کے کھلاڑی 70لاکھ روپے معاوضہ وصول کریں گے ، گولڈ کیٹگری کے کھلاڑیوں کو ایونٹ کا 50لاکھ روپے معاوضہ ملے گا جبکہ سلور کیٹگری کے کھلاڑی 40لاکھ روپے معاوضہ لیں گے۔ `



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…