اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ پرغورشروع کردیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیاہے۔پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کرکٹ ویب سائٹ سے انٹرویو میں کہاکہ وہ اب 41 سال کے ہوگئے ہیںیواے ای میں انگلینڈ کے خلاف الوداعی سیریز ہوسکتی ہے ، وہ اپنے کیریئر کوانگلینڈ سے انہیں کی سرزمین پر سیریز تک توسیع بھی دے سکتے ہیں۔ اب انہیں جلد یا بدیر ریٹائرہونا ہی ہے۔ وہ بھارت کے خلاف کھیل کر رخصت ہونا چاہتے ہیں لیکن پاک،بھارت سیریز کا امکان نظر نہیں آتا اس لئے اگلے دو ماہ ان کے لئے بے حد اہم ہیں۔ مصباح کے مطابق یہ بہت مشکل فیصلہ ہے جس کا انحصار کئی امور پر ہوگا جس میں ان کی فارم اور فٹنس بھی شامل ہے۔ وہ یواے ای میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ریٹائر ہوسکتے ہیں جب کہ اس کے علاوہ وہ اپنے کیریئر کو انگلینڈ کے جوابی دورے تک توسیع دینے پر بھی غور کررہے ہیں۔انگلینڈ سے سیریز کے دوران وہ اپنی کارکردگی کا جائزہ لیکر یہ فیصلہ کریں گے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں اور ٹیم کیلئے کس حد تک کارگر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ان کا کرکٹ کے جوش وجذبہ برقرار رہا اور کارکردگی میں کمی نہ ہوئی تو وہ اپنے کیریئر کو انگلینڈ کےدورے تک توسیع دیں گے لیکن ٹیم پر بوجھ بن کر نہیں رہیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز کے بارے میں پاکستانی کپتان نے کہا کہ 2012ئ میں انگلش ٹیم کو وائٹ واش کرنے پر ہم کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوں گے۔ اظہرعلی، اسدشفیق اور یونس خان کے ساتھ ہماری بیٹنگ بہت مضبوط ہے۔ فاسٹ اور اسپن دونوں طرز کے بہترین بولرز بھی ٹیم میں موجود ہیں اور اس لئے ہم عمدہ پرفارمنس کیلئے پراعتماد ہیں لیکن ایشیز سیریز کی فاتح انگلش ٹیم کوکمزور سمجھنا بڑی غلطی ہوگی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…