اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

آفریدی کا کراچی کوخیربادکہنے کا فیصلہ

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(نیوزڈیسک) آل راﺅنڈر شاہد خان آفرےدی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں کراچی سے لاہو رمنتقل ہونے کا فےصلہ کرلےا ۔بتایا گیا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں صرف 5ماہ رہ گئے ہیں جس کی بنا ءپر قومی ٹیم کے کپتان نے اپنے خاندان سمیت لاہور منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی جیتنے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے،کراچی کرکٹ اکےڈمی مےں اتنی سہولےات مےسر نہےں جس کی وجہ سے وہ اگلے ہفتے لاہو رمنتقل ہوجائےں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہورمیں نیشنل اکیڈمی کی سہولتوںسے فائدہ اٹھاوں گا ، لاہورمیں موجود کوچز سے بھرپور رہنمائی حاصل کروں گا۔انگلینڈ کیخلاف تین ٹی ٹونٹی اور پی ایس ایل سے بھی ورلڈ ٹی ٹونٹی کی تیاریوں میں مددملے گی،انگلینڈ لائنز کیخلاف بھی ٹی ٹونٹی کھیلوں گا۔ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے جو کمبی نیشن بنانا چاہتا ہوں وہ بن رہاہے،ٹی ٹونٹی میں اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہیں،ٹیم مسلسل 6ٹی ٹونٹی میچز جیتی ہے جس پر بہت خوش ہوں۔اپنی پرفارمنس کے حوالے سے آفریدی کا کہنا تھاکہ فارم عارضی چیز ہے ، اصل چیز کلاس ہوتی ہے،اپنی فارم سے پریشان نہیں، ایک اچھی اننگز کی بات ہے ، فارم میں واپس آجاوں گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…