اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امید ہے پاک بھارت کرکٹ سیریز دسمبر میں کھیلی جائیگی، شہریار خان

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر میں کرکٹ سیریز کھیلی جائیگی اس حوالے سے مزید بات چیت آئندہ ہفتے دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس میں ہوگی، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر جگ موہن ڈالیا کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ ہم دبئی میں اس دورے کیلئے بات چیت کرینگے اور بھارت اپنا پروگرام بتائے گا ، انہوں نے کہا کہ ہم اکتوبر کے آخر تک انتظار کرینگے جس کے بعد متبادل منصوبے پر غور ہوسکتاہے۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف بھی چاہتے ہیں کہ کرکٹ آگے بڑھے ، بہت سے سابق کرکٹرز نے بھی اس کی حمایت کی ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پاکستان زیادہ بھارت کے پیچھے نہ بھاگے تو شہریار خان نے کہا کہ ہم بھارت کے پیچھے نہیں بھاگ رہے لیکن ہم اس ماہ کے آخر تک بی سی سی آئی کا فیصلہ جاننا چاہتے ہیں تاکہ اگلا پروگرام بنا سکیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان بھارت کےساتھ کرکٹ تعلقات کا بائیکاٹ کرسکتا ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ آپشن بھی اپنی جگہ موجود ہے لیکن یہ پہلا آپشن نہیں۔

مزید پڑھئے:جنگجوؤں کا قبضہ- قندوز کیوں اہم ہے؟

 



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…