ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2017ءکیلئے 8ٹیموں کا اعلان کر دیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی کٹ آف ڈیٹ ختم ہوگئی۔ پاکستان نے آٹھویں پوزیشن پر رہتے ہوئے دو ہزار سترہ چیمپئینز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے چیمپئنز ٹرافی 2017ءکے لیے 8ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایونٹ میں ٹاپ 8ٹیمیں شرکت کر یں گی جن میں جنوبی افریقہ ، آسٹریلیا ، بھارت ، انگلینڈ ، بنگلہ دیش ، پاکستان ،نیوزی لینڈ اور سری لنکا شامل ہیں۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے و ن ڈے رینکنگ میں 8ویں پوزیشن سنبھال لی ہے جس کے بعد وہ چیمپئنز ٹرافی 2017ء میں شرکت کا اہل ہوا ہے۔رواں سال کے آغاز میں پاکستان بنگلہ دیش سے شکست کے بعد رینکنگ میں نویں پوزیشن پر چلا گیاتھا تاہم سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریزمیں تین دو سے کامیابی حاصل کرکے رینکنگ میں اٹھویں پوزیشن پر آگیا۔ٹاپ آٹھ ٹیموں کا یہ ایونٹ آخری بار کھیلا جائے گا جس کے بعد ٹیسٹ چیمپئین شپ کا آغاز ہوگا جس میں ٹاپ چار ٹیمیں شرکت کریں گی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…