اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وویمنز ٹی 20 کرکٹ ، پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 28رنز سے شکست دیدی

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ویمن ٹیم نے پہلے ٹوینٹی ٹوینٹی میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز ہی بنا پائی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے عائشہ رحمان اور فرگانہ حقی نے 23،23 اور رومانہ احمد 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے انعم امین نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔کراچی کے ڈیفنس ہئاوسنگ اتھارٹی سٹیڈیم میں پہلے ویمن ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنزبنائے۔بسمعہ معروف 65 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں جبکہ جویریہ خان نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔قومی ٹیم کی پہلی وکٹ ایک رنزپر ہی گرگئی تھی جب مرینہ اقبال ایک رن بنا کر رن آﺅٹ ہوئیں، پہلی وکٹ جلد گر جانے کے بعد جویریہ خان اور بسمعہ معروف نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 87 رنز کی شراکت قائم کی۔ جویریہ 44 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹیں ، بسمعہ معروف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کاسلسلہ جاری رکھا اور ٹی ٹوینٹی کیرئیر کی چوتھی نصف سنچری سکور کی۔ندا ڈار اور ارم جاوید نے چار چار جبکہ اسماویہ اقبال نے ایک رن بنایا، بسمعہ پینسٹھ رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہیں اور انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیش کی ناہیدہ اختر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…